ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوگی حکومت پرانے منصوبوں اورکاموں کی جانچ میں تاہنوزمصروف; نوئیڈا کے تینوں اتھارٹیوں کی کیگ انکوائری کرائے گی بی جے پی سرکار

یوگی حکومت پرانے منصوبوں اورکاموں کی جانچ میں تاہنوزمصروف; نوئیڈا کے تینوں اتھارٹیوں کی کیگ انکوائری کرائے گی بی جے پی سرکار

Thu, 13 Jul 2017 23:23:59  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی13جولائی(آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی یوگی حکومت صرف پیش روسرکاروں کے منصوبوں اورکاموں کے جانچ میں ہی لگی ہے جب کہ اس کے اوپرلاء اینڈآرڈرمیں پوری طرح ناکامی کے الزام لگ رہے ہیں،آئے دن ریاست بھرمیں لاء اینڈآرڈرکی صورتحال بدترہورہی ہے اورمختلف واقعات پیش آرہے ہیں۔وہیں اپوزیشن بجلی کی صورتحال بھی بدتربتارہاہے۔اب یوگی سرکارنے نوئیڈا،گریٹرنوئیڈا اور یمنا ایکسپریس اتھرٹیج چیک سی اے جی (کیگ)سے کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ابھی تک اس کا ریاست آڈٹ ہوتاتھا۔ذرائع کے مطابق حکومت گزشتہ 10سال کی مدت میں نوئیڈا میں ہوئے گھوٹالوں کی تحقیقات کرائے گی۔ابھی مرکزی حکومت سے منسلک ایجنسی اتھارٹی کی تحقیقات کرے گی، اس سے کام کاج میں شفافیت بڑھے گی۔ابھی تک اتھارٹی کے اکاؤنٹس کی جانچ لوکل فنڈ آڈٹ ڈپارٹمنٹ کرتاتھا۔لیکن اس فیصلے بعد حکومت نے تینوں اتھارٹی کے ساتھ ساتھ یوپی ایس ای ڈی سی کوبھی سی اے جی کے دائرے میں لانے کافیصلہ کیاگیاہے۔گزشتہ کافی عرصے سے فلیٹ خریدنے والے الزام لگا رہے تھے کہ مایاوتی اور اکھلیش سرکار نے بلڈروں کو اونے پونے داموں میں زمین دے دی تھی۔حکومت کا یہ فیصلہ خریداروں کو ذہن میں رکھ لیاگیاہے۔اس بارے میں ریاست کے چیف سکریٹری صنعتی ترقی آلوک سنہا کی طرف سے11جولائی کوایک خط خصوصی سیکرٹری مونیکا ملکہ نے جاری کیاہے۔
 


Share: